کیا اب تک ہندوستان میں 74 کروڑ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں؟

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں مسلسل چوتھے دن کمی درج کی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27،254 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں اموات کی تعداد بھی کافی کم درج کی گئی ہے ۔ ملک میں اتوار کو 53 لاکھ 38 ہزار 945 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 74 کروڑ 38 لاکھ 37 ہزار 643 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 219 افراد کی موت ہوئی ہے ، جو کہ گزشتہ کئی دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،42،874 ہو گئی ہے۔ اس دوران 27،254 لوگوں کی کوروناجانچ رپورٹ پازیٹو آئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 32 لاکھ 64 ہزار 175 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 37،687 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 32 ہو گئی ہے ۔ کورونا انفیکشن کے نئے کیسز کے معاملے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ،جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد رہ گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 10،652 سے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 269 ہو گئے ہیں۔

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.54 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کے لحاظ سے کیرالہ ملک میں ابھی پہلے نمبر پر ہے،حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 9537 ایکٹو کیسزکم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 2،22،815 رہ گئی ہے۔ وہیں 29،710 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 41،30،065 ہو گئی ہے جبکہ مزید 67 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22،551 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹرمیں ایکٹو کیسز 51،244 رہ گئے ہیں جب کہ 46 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،38،142 ہو گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 22 بڑھ کر 390 ہو گئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14،12،760 ہو گئی ہے۔ اب تک یہاں 25،083 کورونا کے مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 16 کم ہوکر 16،683 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37،504 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 29،07،548 مریض صحت ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز کی تعداد 74 بڑھ کر 16،473 ہوگئی ہے اور مزید 22 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35،168 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 25،80،686 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 بڑھ کر 15،110 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20،00،877 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13،998 ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کم ہوکر 8187 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے دوسرے دن 10 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18،577 ہوگئی ہے اور اب تک 15،30،144 مریض ہیں بازیاب ہوگئے ہیں ۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 5258 رہ گئے ہیں جب کہ یہاں اب تک 3895 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں 6،52،398 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کےایکٹو کیسز 376 رہ گئے ہیں اورکورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 9،90،930 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13،558 ہو گئی ۔پنجاب میں ایکٹوکیسز کم ہو کر 306 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5،84،281 ہو گئی ہے جب کہ 16،453 مریضوں کی موت گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز بڑھ کر165 ہو گئے ہیں اور اب تک 8،15،370 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10،082 ہو گئی ہے ۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 33 کم ہوکر 12،396 رہ گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے ولوں کی تعداد 58،747 ہو گئی ہے جبکہ مزید دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 238 ہو گئی ہیں۔بہار میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 81 ہو گئے ہیں اور اب تک 7،16،088 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 9658 ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS