پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 90ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر مستحکم

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمت 90 ڈالر سے نیچے گرنے کے باوجود آج مسلسل 90 ویں دن مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے بھی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔ تاہم دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اب بھی ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
میٹرو……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ………….95.41…….. 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی ………….. 109.98…….94.14
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS