پونچھ کے مینڈھر میں آتشزدگی تین دکان خاکستر

0
news18

جموں: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں دوران شب تین گیس سلینڈروں کے پھٹنے سے لگنے والی آگ کی ایک واردات میں تین دکان خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے میںڈھر علاقے میں ڈاک بنگلہ کے نزدیک منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ دکانوں میں سے ایک چائے ہوٹل تھا جس میں تین گیس سلینڈروں کا دھماکہ ہوا جس سے پورے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ دکانیں ممتاز احمد خان ولد ہدایت اللہ خان کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس اور مینڈھر پولیس اسٹیشن کی ایک پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور آگ کو قابو میں کر لیا تاہم تین دکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ کی اس واردات میں تین دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS