پٹرول اورڈیزل ایک بارپھر15-15پیسےہواسستا

0
Money Control

نئی دہلی،(یواین آئی)بین الاقوامی بازارمیں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے پیش نظراتوارکوتین دن کےبعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بارپھر15-15 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی۔اس سے قبل بدھ کے روزان دونوں کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15-15پیسے فی لیٹرکمی کی گئی تھی۔آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پرپٹرول101.19روپے فی لیٹراورڈیزل88.62روپےفی لیٹررہا۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول101.19روپے فی لیٹراور ڈیزل88.62روپے فی لیٹررہا۔امریکہ میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری اورمعیشت کی توقع کے مطابق ٹریک پرواپس نہ آنے کی وجہ سےجمعہ کوبین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔ہفتےکےآخرمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں،بریٹ کروڈ 0.40ڈالر فی بیرل کم ہوکر73.61ڈالر فی بیرل اورڈبلیوٹی آئی کروڈ 0.70 ڈالرفی بیرل گرکر69.29 ڈالر فی بیرل پرآگیا۔پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کاروزانہ جائزہ لیاجاتاہےاوراسی بنیاد پرہرروزصبح6بجے سےنئی قیمتوں کااطلاق ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS