پیریار مجسمہ معاملہ: پولیس نے ہندو سینا کے کارکنوں پر این ایس اے لگایا

0

کوئمبٹور : کوئمبٹور پولیس نے ای وی رام سوامی نیائکر پیر یار مجسمہ  معاملے میں ہندو بریگیڈ بھارت سینا کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔کوئمبٹور پولیس کمشنر سمت شرن نے منگل کی شام کو این ایس اے لگانے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے سماجی ہم آہنگی بگڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔واضح رہے کہ پیریا کے مجسمے کو ایک زعفرانی جھنڈے سے لپیٹ دیا تھا، جس کے بعد بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں فوری طورپرکارروائی کرتے ہوئے بھارت سینا کے کارکن ارون کرشنن کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے اس معاملہ میں آئی پی سی کی دفعہ 153، ا153 اے،504 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS