بارش کے بعد بہار میں نو ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر

0

نیپال کے نشیبی علاقوں کے ساتھ شمالی بہار کے متعدد اضلاع میں ہوئی بارش کے بعد ریاست کی نوندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔
مرکزی آبی کمیشن کی جانب سے بدھ کو ندیوںکے یومیہ سطح آب اور سیلا ب سے متعلق جاری اعدادوشمار کے مطابق بہار میں گنگا ندی کی آبی سطح ایک مقام پر ، بوڑھی گنڈک چھ ، باگمتی چار ، ادھوارہ گروپ ، کملا بلان ، کوسی اور مہانندا دو۔ دو مقامات پر اور گنڈک اور پرمان ندی ایک ۔ ایک مقام پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔
بہار میں بھاگلپور ضلع کے کہلگاﺅں میں گنگاندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 15 سینٹی میٹر ، گنڈک ندی گوپال گنج کے ڈومریا گھاٹ میں 140 سینٹی میٹر ، بوڑھی گنڈک مغربی چمپارن کے لال بیگیا گھاٹ میں 80 سینٹی میٹر ، مظفر پور کے اہر والیا میں 63 سینٹی میٹر ، سکندر پور میں 125 سینٹی میٹر ، سمستی پور میں 186 سینٹی میٹر ، روسڑا میں 287 سینٹی میٹر اور کھگڑیا میں 63 سینٹی میٹر اوپر ریکارڈکی گئی ہے ۔
اسی طرح باگمتی ندی سیتامڑھی ضلع کے ڈھینگ بریج پر 32 سینٹی میٹر ، مظفر پور کے رونی سید پور میں 179 سینٹی میٹر اور بینی باد میں 93 سینٹی میٹر ، دربھنگہ کے حیاگھاٹ میں 206 سینٹی میٹر ، ادھوار ہ گروپ دربھنگہ کے کمتول میں 88 سینٹی میٹر ، ایکمی گھاٹ میں 179 سینٹی میٹر ، کملا بلان ندی مدھوبنی کے جے نگر میں 49 سینٹی میٹر اور جھنجھار پور میں 131 سینٹی میٹر ، کوسی ندی کھگڑیا کے بلتارا میں 180 سینٹی میٹر ، کٹیہار کے کرسیلا میں 12 سینٹی میٹر ، مہانندا ندی کشن گنج کے طیب پور میں 10 سینٹی میٹر ، پورنیہ کے ڈھینگرا گھاٹ میں 62 سینٹی میٹر ، کٹیہار کے جھا وا میں 43 سینٹی میٹر اور پرمان ندی ارریہ میں 26 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کی پیشن گوئی میں بتایاکہ 30 جولائی کی صبح تک بہار کی سبھی ندیوں کے نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
دریں اثناءموتیہاری سے یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق گنڈک ندی کے سطح آب میں اضافہ ہونے سے آئے سیلاب سے مشرقی چمپارن ضلع کے پندرہ بلاک کے 127 پنچایتوں میں 243 گاﺅں کی سات لاکھ 171 لوگ متاثر ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ شرست کپل اشوک نے بتایاکہ ضلع میں اس تباہ کن سیلاب سے اب تک 3284.7 ہیکٹیئر اراضی متاثر ہیں۔ جس میں 13641 ہیکٹیئر میں لگی خریف کی فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے ۔
مسٹر اشوک نے بتایاکہ سیلاب متاثرین کے مابین آٹھ موٹر بوٹ ، 31 سرکاری اور 135 پرائیوٹ کشتیاں چلائی جارہی ہیں۔ ابھی تک سیلاب میں پھنسے 65432 افراد کو نکالا جاچکاہے ۔ جس میں 10470 افراد سرکاری راحت کیمپ میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ پانچ راحت مراکز ، 87 کمیونیٹی کچن سینٹر چلائے جارہے ہیں۔ جہاں اب تک 72179 افراد کھانا کھا چکے ہیں۔ ابھی تک 824 جانوروں کا علاج کیاگیا ہے ۔
اسی طرح باگمتی ندی سیتامڑھی ضلع کے ڈھینگ بریج پر 32 سینٹی میٹر ، مظفر پور کے رونی سید پور میں 179 سینٹی میٹر اور بینی باد میں 93 سینٹی میٹر ، دربھنگہ کے حیاگھاٹ میں 206 سینٹی میٹر ، ادھوار ہ گروپ دربھنگہ کے کمتول میں 88 سینٹی میٹر ، ایکمی گھاٹ میں 179 سینٹی میٹر ، کملا بلان ندی مدھوبنی کے جے نگر میں 49 سینٹی میٹر اور جھنجھار پور میں 131 سینٹی میٹر ، کوسی ندی کھگڑیا کے بلتارا میں 180 سینٹی میٹر ، کٹیہار کے کرسیلا میں 12 سینٹی میٹر ، مہانندا ندی کشن گنج کے طیب پور میں 10 سینٹی میٹر ، پورنیہ کے ڈھینگرا گھاٹ میں 62 سینٹی میٹر ، کٹیہار کے جھا وا میں 43 سینٹی میٹر اور پرمان ندی ارریہ میں 26 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کی پیشن گوئی میں بتایاکہ 30 جولائی کی صبح تک بہار کی سبھی ندیوں کے نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
دریں اثناءموتیہاری سے یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق گنڈک ندی کے سطح آب میں اضافہ ہونے سے آئے سیلاب سے مشرقی چمپارن ضلع کے پندرہ بلاک کے 127 پنچایتوں میں 243 گاﺅں کی سات لاکھ 171 لوگ متاثر ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ شرست کپل اشوک نے بتایاکہ ضلع میں اس تباہ کن سیلاب سے اب تک 3284.7 ہیکٹیئر اراضی متاثر ہیں۔ جس میں 13641 ہیکٹیئر میں لگی خریف کی فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے ۔
 اشوک نے بتایاکہ سیلاب متاثرین کے مابین آٹھ موٹر بوٹ ، 31 سرکاری اور 135 پرائیوٹ کشتیاں چلائی جارہی ہیں۔ ابھی تک سیلاب میں پھنسے 65432 افراد کو نکالا جاچکاہے ۔ جس میں 10470 افراد سرکاری راحت کیمپ میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ پانچ راحت مراکز ، 87 کمیونیٹی کچن سینٹر چلائے جارہے ہیں۔ جہاں اب تک 72179 افراد کھانا کھا چکے ہیں۔ ابھی تک 824 جانوروں کا علاج کیاگیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS