پاکستان ۔ سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز 

0

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والے پاک ۔ سری لنکا ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہی ملک میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی
شروعات ہونے جارہی ہے اس اسٹیڈیم 15سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کررہا ہے۔
گزشہ سال ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکن ٹیم نے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی
کی امیدیں بڑھ گئی تھیں۔ سری لنکا کی ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں ایک لمبے عرصہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا راستہ ہمروار ہوا
ہے۔
پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تمام 16 کھلاڑیوں کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔ کیونکہ ان تمام ہی کھلاڑیوں نے 2009 میں سری لنکن ٹیم پر
ہونے والے حملے کے بعد پاکستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جب کہ 75 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کپتان اظہر علی کا بھی یہ پاکستانی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔
واضح رہے کہ ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد عالم کو افتخار
احمد کی جگہ جبکہ محمد موسیٰ کی جگہ عثمان شنواری کوٹیم میں شامل کیاگیا ہے، تاہم محمد موسیٰ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ ٹیم کے ساتھ
ہوں گے۔
ملک میں 10 سال بعد ہونے والے پہلے ٹیست میچ کے لیے فواد عالم کو بھی 10 سال بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن پہلے ٹیسٹ کے لیے
منتخب کردہ اسکواڈ میں وہ اور یاسر شاہ جگہ نہ بناسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS