ابھیجیت بینرجی نے حاصل کیا نوبل انعام،ہندوستانی لباس میں نظر آئے

0

ابھیجیت بنرجی ، ایسٹر ڈوفلو اور مائیکل کریمر کو معاشیات کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔
اس دوران ، ڈاکٹر بینرجی اور ڈوفلو دونوں ہندوستانی لباس میں نظر آئے۔
اسٹاک ہوم کے کنسرٹ ہال میں ایوارڈ کی تقریب کے دوران ، ڈاکٹر بنرجی روایتی بنگالی انداز میں نظر آئے ، جب کہ ان کی اہلیہ اور نوبل انعام یافتہ ایسٹر ڈوفلو ساڑی پہنے نظر آئی۔

نوبل انعام کمیٹی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں یہ انعام لیتے نظر آرہے ہیں۔
ابھیجیت کولکاتہ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے پریذیڈنسی کالج میں تعلیم حاصل کی۔ ابھیجیت بنرجی نے جے این یو سے اکنامکس میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ۔اس وقت وہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں فورڈ فاؤنڈیشن کے انٹرنیشنل پروفیسر ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS