گﺅشالہ میں گوبر سے پینٹ تیار کیا جائے گا

0
Krishi Jagran

سہارنپور ( ایس این بی) : آج یہاں سرکٹ ہاﺅس میں سہارنپو ر اسمارٹ سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں گﺅشالہ میں گوبر سے پینٹ بنا ئے جانے کی تجویز کو ہری جھنڈی دیدی گئی ہے ۔یہ تجویز مویشیوں کے ہیلتھ محکمہ کے سی ایم او ڈاکٹر سندیپ شرمانے پیش کی تھی اور اس تجویز کو پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پلانٹ سے گﺅ شالہ خود کفیل ہو جائے گی ۔اس تجویز کو ہری جھنڈی دکھائے جا نے کے علاوہ سرکاری عمارتوں پر سولر پینل لگائے جانے ،ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیڈ کر اسٹیڈیم میں سوئمنگ پُل کی از سرِ نونئی تعمیر،نگر نگم کی کی پُرانی بلڈنگ اور گیراج کی از سرِ نو تعمیر،جن منچ آڈیٹوریم کی تزئین کاری ،ضلع اسپتال کیلئے آلات خریدے جانے ،ڈھمولہ ندی کے پُل کی از سرِ نو تعمیر، گورنمنٹ کالج کا ہال،سائنس لیب،16اسمارٹ کلاسوں اور جی جی آئی میں 9کلاسوں اسمارٹ کلاسیں بنائے کی تجاویز پر مہر لگا ئی گئی ہیں علاوہ ازیں دیگر تجاویز بھی پاس کی گئی ہیں ۔میٹنگ کی صدارت کمشنر لوکیش ایم نے اور نظامت اسمارٹ سٹی کی سی آئی او ونگر نگم کمشنر غزل بھاردواج نے کی ۔شرکت کرنے والوں میں ڈی ایم اکھلیش سنگھ،وی سی ایس ڈی اے آشیش کمار،ایس پی پی ڈبلو ڈی سی پی سنگھ، ایس سی بجلی سنجیو کمار، ڈی جی ایم اسمارٹ سٹی دنیش کمار،کمپنی سکریٹری شنکر تائل اور پرو جیکٹ ڈائریکٹر وکاس تیاگی سمیت تمام محکموں کے ماتحت افسران شامل تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS