زیادہ وزن کے لوگوں کے شدید بیمار پڑنے اور کووڈ 19 کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ زیادہ

0

لندن: موٹاپے سے نجات کیلئے برطانیہ میں سرکاری مہم شروع کی گئی ہے ۔برطانیہ،یوروپ میں موٹے افراد کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پرآتاہے۔ جہاں 63 فیصد صحتمند افراد کا وزن زیادہ ہے۔
ہیلتھ سکریٹری میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ اگرہرشہری اپنا وزن پانچ پونڈ کم کرلے تو نیشنل ہیلتھ سروس پر سے 100 ملین پونڈز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔ماہرین کے مطابق زیادہ وزن کے لوگوں کے شدید بیمار پڑنے اور کووڈ 19 کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جب کہ موٹاپا ٹائپ 2 ذیابیطس،بعض اقسام کے کینسر،جگر اور سانس کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس مہم کو’وزن گھٹاؤ این ایچ ایس بچاؤ‘کا نام دیا ہے۔ بورس جانسن نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے کورونا کے شدید ترین
شکارہونے کا ایک بڑا سبب ان کا زیادہ وزن تھا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ وہ 12 ہفتہ پر مبنی اس پلان کی حمایت کرے گی جس کے لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے،زیادہ فعال رہنے اوروزن
کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
موٹاپے کو کنٹرول کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کی طویل عرصے سے ضرورت ہے۔بہرحال،ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ موٹاپے کے خلاف اس مہم کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS