بوائلر پھٹ جانے سے ایک کی موت، چار زخمی

0
news18

چھندواڑہ: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ نگر کے پراسیا روڈ پر واقع آشارا م گروکل میں آج صبح بوائلر پھٹ جانے سے ایک شخص کی موت اور چار خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیوپور ضلع سے آئے تکنیکی انجینئر جودھا بھائی آشارام گروکل آشرم میں لگے بوائلر کو آج صبح دیکھ بھال کے لئے چالو کرنے کی کوشش کررہے تھے اسی دوران اس میں دھماکہ ہوگیا جس سے ان کی موت ہوگئی اور آشرم میں رسوئی میں کام کررہیں چار خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS