بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے مدنظر کلا س ایک سے 12تک کے تمام اسکولوں کو 31جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ضلع، ڈیولپمنٹ بلاک، وارڈ او ر گرام سطح کی کرائسس منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات کے مدنظر کل سے 31جنوری تک کلا س ایک سے کلاس 12تک کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ اب تک اسکول 50فیصد صلاحیت کے ساتھ چل رہے تھے لیکن فی الحال اسکولوں کو بند کرنا ہی مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام طرح کے میلے (مذہبی اور کاروباری)، جلواس اور ریلی، سماجی اور سیاسی اجلاس پر پابندی رہے گی۔ وزیراعلی نے کہاکہ کسی بھی بند ہال کے اندر اس ہال کی گنجائش کے پچاس فیصد کی موجودگی کے ساتھ پروگرام ہوسکتے ہیں۔ بڑے انعقاد پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ تمام قسم کی کھیل سرگرمیاں اسٹیڈیم کی پچاس فیصد کی گنجائش کے ساتھ بغیر ناظرین کے کی جاسکیں گی۔
پری بورڈ امتحانات کے سلسلہ میں وزیراعلی نے کہاکہ 20جنوری سے ہونے والے ان امتحانات کو بھی ٹیک ہوم امتحان کے طورپر کیا جائے گا۔ اسکول اس کا بندوبست کرلیں۔ چوہان نے کہا کہ مذہبی مقامات ابھی کھلے رہیں گے۔ ریاست میں اقتصادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ رات کے کرفیو پر مسلسل عمل درآمد رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد سے کورونا کو شکست دی جاسکے گی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.