پنشن کی شکایتوں کے حل کیلئے آن لائن پورٹل

0
Economctimes

نئی دہلی (پی ٹی آئی) وزارت دفاع نے سبکدوش فوجی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی پنشن سے وابستہ شکایتوں کے نمٹارے کیلئے ایک آن لائن پورٹل بنایا ہے۔ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو یہ اعلان کیا ۔ وزیردفاع نے ’آرمڈ فورسیز ویٹرنس ڈے‘ کے موقع پر کہاکہ پورٹل انہیں اپنی شکایت براہ راست سابق فوجی بہبود محکمہ (ڈی پی ایس ڈبلیو) کے سامنے درج کرانے کا موقع دے گا۔ انہوں نے ٹوئٹ پر کہا کہ مجھے دفاعی پنشن شکایت نمٹارہ پورٹل بننے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ اس کا مقصد ای ایس ایم کی خاندانی پنشن سے وابستہ شکایتوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایتوں کا نمٹارہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پورٹل موجودہ وقت اور مستقبل کے فوجی پنشن یافتگان کی مدد کرے گا۔ وزیردفاع نے کہاکہ پورٹل پر دی گئی درخواست سے درخواست دہندہ کے رجسٹرڈ نمبر کیلئے ایس ایم ایس از خود جاری ہوگا اور ای میل جائے گا، جس میں شکایت پر چل رہی کارروائی کی جانکاری ہوگی۔ وزیر نے یہ بھی اعلان کیاکہ ڈی ای ایس ڈبلیو نے آرمڈ فورس جھنڈا دیوس فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) کو 320 کروڑ روپے الاٹ کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS