سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے سوپور علاقے میں میونسپل کونسل میں تعینات 12ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میونسپل کونسل سوپور میں ٹیسٹنگ کے دوران 12 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد اُنہیں فوری طورپر آئسولیٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ ملازمین کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم سی سوپور میں تعینات دیگر ملازمین کوبھی فی الحال گھروں میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹے کے دوران سوپور میں 184افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں پچھلے تین روز کے دوران پچاس فیصدی کا اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ طبی ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کریں تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.