راجستھان میں پرانی پنشن اسکیم نافذ،دیگر ریاستیں دباؤ میں

0

جے پور (ایجنسیاں) : راجستھان سرکار کے ذریعہ پرانی پنشن اسکیم نافذ کئے جانے کے بعد دیگرریاستوں میں بھی ہلچل نظر آرہی ہے۔ مختلف ریاستوں کے ملازمین وہاں کی سرکاروں سے اسے نافذ کئے جانے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔ وہیں اندازہ ہے کہ چھتیس گڑھ میںجلد ہی اس سلسلے میں اعلان ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 23فروری کو راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بجٹ پیش کرنے کے دوران پرانی پنشن اسکیم کو پھر سے نافذکرنے کی بات کہی تھی۔ یکم جنوری 2004 کے بعد مقررکئے جانے والے تقریباً 3لاکھ ملازمین اس فائدے کے دائرے میں آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS