دہلی میں کچھ دنوں تک لو کا کوئی اثر نہیں : محکمہ موسمیات

0

نئی دہلی:(یو این آئی) قومی راجدھانی میں اس ہفتے لو کا اثر نہ ہونے کا امکان ہے، جس سے دہلی کے لوگوں کو راحت ملنے کی امید ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ کو دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 24.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نمی کی سطح 08:30 بجے 42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ’’آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے کے آثار ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ منگل کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک درجے کم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS