ستیندر جین نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا، کیجریوال ان کا دفاع کیسے کریں گے: ایرانی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے دہلی میں دی گئی کلین چٹ پر جوابی حملہ کیا اور کہا کہ 56 شیل (فرضی) کمپنیوں کے مالک جین نے خود 16.39 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے، پھر مسٹر کیجریوال ان کا کس منہ سے دفاع کر رہے ہیں؟دہلی کے وزیر اعلی اور اے اے پی لیڈر اروند کیجریوال نے کل ایک “بدعنوان شخص” کو کلین چٹ دے دی ہے، سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اپنے پریس ایڈریس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ستیندر جین کے خلاف الزامات تمام حقائق سے دور ہیں۔ چونکہ مسٹر کیجریوال نے مسٹر ستیندر جین کو عوامی عدالت سے بری کردیا۔ اس لئے آج وہ کچھ سوال کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔
محترمہ ایرانی نے پوچھا کہ کیا مسٹر کیجریوال یہ واضح کر سکتے ہیں کہ مسٹر ستیندر جین نے چار شیل کمپنیوں کو اپنے اہل خانہ کے اراکین کے ذریعہ سے 16.39 کروڑ روپےکی 56 شیل کمپنیوں کے ذریعہ حوالہ آپریٹرز کے ساتھ مل کر 2010-16 تک منی لاڈرنگ کی یا نہیں؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس نے کہا ہے کہ ستیندر جین خود 16.39 کروڑ روپے کے کالے دھن کے حقیقی مالک ہیں۔ کیا یہ سچ ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے 2019 کے اپنے ایک حکم میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ستیندر جین منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے ہیں، تو مسٹر کیجریوال کس منہ سے اسے پاک صاف قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر کیجریوال کے پاس عدالت کے حکم کی کاپی نہیں ہے تو بی جے پی کارکنان انہیں یہ دستاویزات فراہم کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS