کشمیر میں NIA کے چھاپے،4 افراد گرفتار

0

سری نگر (یو این آئی) :قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وادی کشمیر کے سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں 16مقامات پر چھاپے مار کر 4مشتبہ جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے ۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں این آئی اے نے سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں 16مقامات پر چھاپے مار کر چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت وسیم احمد صوفی ساکن چھتہ بل سری نگر، طارق احمد ڈار ساکن شیر گڑھی سری نگر، بلال احمد میر ساکن پارمپورہ سری نگراور طارق احمد بفنڈو ساکن راجوری کدل سری نگر کے بطور کی ہے ۔موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار شدگان مختلف جنگجو تنظیموں کے ساتھ اعانت کاروں کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور وہ جنگجوؤں کو جنگجو یانہ کارروائیاں انجام دینے کیلئے منطقی و دیگر سپورٹ فراہم کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ یہ کیس کالعدم جنگجو تنظیموں بشمول لشکر طیبہ، جیش محمد، حزب المجاہدین، البدر اور ان سے وابستہ دیگر ٹی آر ایف جیسی تنظیموں کی طرف سے جموں و کشمیر، دہلی اور دوسرے بڑے شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے بارے میں موصولہ اطلاعات کے متعلق درج کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ان جنگجو تنظیموں کے اعانت کار ہمسایہ ملک میں بیٹھے اپنے ہینڈلرس اور کمانڈروں کے ساتھ سازشیں کر رہے ہیں اور یہاں مقامی نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کیلئے تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ان جنگجوؤں نے کئی پر تشدد کارروائیاں انجام دی ہیں، جن میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتیں اور وادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا شامل ہے ۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here