دہلی :وزيرآباد سے اسلامک اسٹیٹ کے تین دہشت گرد گرفتار

0

نئی دہلی:دہلی پولیس کے  اسپیشل  سیل نے  راجدھانی  کے وزيرآباد میں بدھ کی صبح اسلامک اسٹیٹ کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
پولیس ڈپٹی کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے کہا  کہ تینوں دہشت گردوں کی گرفتاری ایک مڈبھیڑ کے بعد  وزيرآباد میں ہوئی ۔ ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
گرفتار شدگان  کی شناخت  معین الدین (52)، سید نواز(32)اور عبدالصمد کے طور پر ہوئی ہے۔
 گرفتار تینوں دہشت گرد تامل ناڈو کے رہنے والے ہیں۔ ان پر پہلے بھی مجرمانہ وارداتوں کو انجام دینے  کا الزام ہے، گرفتار تینوں شدت پسندوں  نے سال 2014 میں ایک ہندو لیڈر کا قتل کیا تھا۔ ہندووادی لیڈر کے قتل کی بعد 6 لوگ تمل ناڈو سے مفرورتھے۔  معین الدین اور سید نواز 2014 میں ہندوتو لیڈر سریش کمار کے قتل میں ملوث تھے۔ تینوں قومی دارالحکومت علاقہ اور مغربی اتر پردیش میں حملہ کرنے کی بڑی سازش رچ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS