جے این یو تشدد کے قصورواروں کو گرفتار کیا جانا چاہئے

0

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان جے رام رمیش نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’جو واقعہ  جے این یو میں کروایا گیا ہے۔ اس کے پیچھے کون تھا، ہم سب جانتے ہیں۔ میں براہ راست الزام لگا رہا ہوں۔ اس کے پیچھے انسانی وسائل کے وزیر اور وزیر داخلہ، دونوں شامل ہیں۔’یہ آفیشیئلی اسپونسرڈ گنڈازم‘ہے۔ 
72 گھنٹے ہو گئے ہیں اور دہلی پولیس کو معلوم ہے  کہ کس کی گرفتاری ہونی چاہئے، لیکن  آج تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، لاپرواہی ہے، لیکن  یہ جان بوجھ کر غفلت ہے‘‘۔
انهوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جن  کی شناخت  کی جاچکی  ہے، ان کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ موجودہ وائس چانسلر کو ہٹایا جانا چاہئے۔ ان کے عہدہ پر رہنے تک جے این یو حالات  نارمل  ہونے  کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ حکومت کو وائس چانسلر کا استعفی لینا چاہئے اور  طلبا و طالبات  کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS