این ای ای ٹی-یو جی کاؤنسلنگ 19جنوری سے

0
economictimes.indiatimes.com

نئی دہلی (یو این آئی) مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویانے جمعرات کو کہا کہ این ای ای ٹی-یو جی کاؤنسلنگ 19 جنوری سے شروع ہوگی۔مسٹر منڈاویا نے ایک ٹوئٹ میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہاکہ پیارے طلبا،ایم سی سی کی جانب سے 19 جنوری سے این ای ای ٹی- یو جی کیلئے کاؤنسلنگ شروع ہو رہی ہے ۔ آپ سبھی ملک کا مستقبل ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ سب کی خدمت ہی مذہب کے اصول کے ساتھ اپنے کریئر کوآگے نئی سمت دیں گے ۔ میں سبھی کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS