صدرجمہوریہ کا دورہ حیدرآباد

0

حیدرآباد: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آئندہ ماہ کی ایک اور دو تاریخ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ وہ یکم فروری کی شام حیدرآباد پہنچیں گے اور کہنا ساہنتی ونم گیان دھیان کے مرکزواقع نندی گاما منڈل ضلع رنگاریڈی کا معائنہ کریں گے۔ وہ رامچندرامشن کے نئے گلوبل ہیڈکوارٹرس کا افتتاح انجام دیں گے۔ صدرجمہوریہ گیان دھیان پروگرام میں حصہ لیں گے جہاں ان کے ساتھ 40ہزار افراد بھی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ کووند اسی روز بیگم پیٹ ایرپورٹ سے دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ صدر جمہوریہ اپنا قیام حیدرآباد کے راج بھون میں ایک رات شب بسری بھی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS