کولکاتہ:شرکامیں مطالعے کا ذوق بڑھانے کیلئے’ریڈرکارنر ‘کی شروعات کی

    0

    کولکاتہ:دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر کلکتہ شہر کے مختلف علاقو ں میں خواتین احتجاج کررہی ہیں۔ پارک سرکس میدان میں گزشتہ 7جنوری سے خواتین احتجاج کررہی ہیں ۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہاں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ تاہم کل سے یہاں ایک نئی شروعات کی گئی ہے ۔ مظاہرے کے شرکامیں مطالعے کا ذوق بڑھانے کیلئے’ریڈرکارنر ‘کی شروعات کی گئی ہے ۔ مظاہرین کے انتظامیہ نےاس کیلئے کتابوں کا عطیہ مانگا گیا ہے ۔ مظاہرین انتظامیہ نے بتایا کہ اس کا مقصد لوگوں میں کتابوں کے مطالعے کا ذوق بڑھانا ہے ۔ کتابوں کے عطیہ کی اپیل دودن قبل کی گئی تھی۔ پہلے دن 40کتابیں عطیہ میں ملی ہیں ۔ان میں کچھ کتابیں مذہبی ہیں اس کے علاوہ بنگالی مسلمانوں کےکردار اور دیگر موضوعات کی کتابیں شامل ہیں۔ اس موقع پر عالیہ یونیور سٹی کے کئی اساتذہ جس میں پروفیسر ریاض ، پروفیسر تاج الدین احمد،پروفیسر شاہین سلطانہ،بنگلہ شعبہ کی ڈاکٹر انکانا بیتل اور اسلامک اسٹڈیز کی ڈاکٹر سمیہ احمد بھی شامل ہیں آخرالذکر نے اس موقع پر اپنی بنگلہ نظمیں بھی مظاہرین کے درمیان پڑھیں ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS