آندھرا پردیش کے کسانوں کی ریلی،احتجاج 43ویں دن بھی جاری

    0

    حیدرآباد: اے پی کے دارالحکومت کے طورپر امراوتی کو ہی برقرار رکھنے کامطالبہ کرتے ہوئے دارالحکومت کے علاقہ کے کسانوں کا احتجاج 43ویں دن میں داخل ہوگیا۔ امراوتی کی جے اے سی کی اپیل پر آج تُلورو سے مندڈم تک کسانوں نے بھاری ریلی نکالی۔ اس ریلی میں بڑے پیمانہ پر کسانوں،زرعی مزدوروں اور خواتین نے حصہ لیا۔ کاروں،ٹووہیلرس،آٹوز،ٹریکٹرس میں شرکا،ریلی میں شریک ہوئے، اور جئے امراوتی، جئے آندھراپردیش کے نعرے لگائے۔ کسانوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تین دارالحکومتوں کے قیام کے قدم کو پیچھے لینے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ دارالحکومت امراوتی کے 29دیہاتوں میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔رایاپوڑی،اودنڈارایاپالم،مودولنگایاپالم،ویلگاپوڑی،کرشنیا پالم اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS