چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں پیپر مل میں گیس لیکیج، 7 مزدور اسپتال میں داخل

0

رائے گڑھ: وشاکھاپٹنم میں ویزاگ کے کیمیائی پلانٹ میں گیس لیک کے حادثے کے چند گھنٹوں بعد چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں پیپر مل میں گیس لیکیج ہونے کی خبر سامنے آئی۔ اس واقعے میں 7 مزدور بیمار ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اگرچہ گیس لیک ہونے کا واقعہ بدھ کے روز کا ہے لیکن جمعرات کو اس کی اطلاع موصول ہوئی۔ رائے گڑھ کے ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس سنتوش سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے گاؤں تیتلا میں واقع شکتی پیپر مل میں زہریلی گیس کی زد میں آکر 7 مزدور بیمار ہوگئے۔ سنگھ نے بتایا کہ مزدور بدھ کے روز ایک ٹینک کی صفائی کر رہے تھے کہ وہ زہریلی گیس کی زد میں آگئے، لیکن مل کے مالک نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع نہیں دی اور مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرا دیا۔ جب اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اس کی اطلاع دی تو معاملہ سامنے آیا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS