ملک میں کورونا کے 56 ہزار سے زائد معاملے، 1886 ہلاکتیں

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، 50 ہزار سے زائد معاملات والے دنیا بھر کے ممالک میں ہندوستان اب 14 ویں مقام پر ہے اور معاملوں کی مجموعی تعداد 56،342 ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزارتِ برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 1886 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 16،540 افراد اس بیماری سے شفایاب بھی ہو چکے ہیں ۔
کورونا سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک ہے اور گزشتہ ایک دن میں 1216 نئے معاملوں کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 17974 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 43 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 694 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 3301 متاثرہ مریض شفایاب ہو چکے ہیں ۔
گجرات جو ابھی دوسرے مقام پر ہے یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 387 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7012 ہو گئی ہے اورمزید 29 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 425 تک پہنچ گئی ہے اور 1709 افراد شفایاب ہوکر اسپتال سے گھر واپس لوٹ گئے ہیں ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS