سکم،میزورم ،منی پور اور ناگالینڈر کی راجدھانیاں ریلوے نیٹ ورک سے2022 تک جڑجائیں گی:صدرجمہوریہ

0

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں بجٹ سیشن کے پہلے دن دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ
سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ تریپورہ،میزورم،مرکزی حکومت اور برو قبیلے کے درمیان ہوئے ایک اور تاریخی معاہدے سے نہ
صرف دہائیوں پرانامسئلہ حل ہواہے بلکہ اس سے برو قبیلے کے ہزاروں لوگوں کےلئے محفوظ زندگی بھی یقینی ہوئی ہے۔ پانچ دہائیوں
سے چلے آرہے بوڈو مسئلے کو ختم کرنے کیلئے مرکز اور آسام  حکومت نے حال ہی میں بوڈو تنظیموں کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا
ہے۔ یہ ایسامسئلہ تھا جس میں4 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ معاہدے کے بعد بوڈو طبقے کی ترقی کےلئے حکومت  
1500کروڑ روپے خرچ کرےگی۔ صدر نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے سال 2022 تک سکم،میزورم ،منی پور اور
ناگالینڈر کی راجدھانیاں ریلوے نیٹ ورک سے جڑ جائیں گی۔ شہریت ترمیمی قانون کاذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ پناہ
گزینون کو شہریت دینے سے کسی علاقے  اور خصوصاً شمال مشرق پر کوئی  ثقافتی اثر نہ پڑے،اس کےلئے  بھی حکومت نے کئی
التزام  کئےہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS