حکومت افواج کو رعایت دے رہی ہے تاکہ دہشت گردی پر قابو پانا ممکن ہوسکے:صدر جمہوریہ

0

نئی دہلی:پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس  کے پہلے دن دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ
کووند نے کہا،’حکومت نے دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کے لئے سلامتی دستوں کو پوری
چھوٹ ہوئی ہے۔‘بدلتے وقت میں،ملک کی حفاظت سے منسلک  نئے اور مشکل چیلنجوں کا سامناکرنےکےلئے حکومت افواج کو اور بھی
بااختیار،موثر اور جدید بنارہی ہے۔ تینوں افواج میں یکجہتی  کو فروغ دینے اور انہیں ایک کمان کے نیچے لانے کےلئے اب تک کی سب
سے بڑی فوجی اصلاح میں سے ایک چیف آف ڈفینس (سی ڈی ایس) کی تقرری اور فوجی معاملوں کے محکمے کی تشکیل کو انہوں نے  
اس سمت میں اٹھایا  گیا قدم قرار دیا۔ صدر نے کہاکہ تینوں افواج کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور انہیں  جدید آلات اور بلٹ پروف
جیکٹ مہیا کرائی جارہی ہے۔ حکومت نے خلا میں بھی سلامتی کےلئے تاریخی  قدم اٹھائے ہیں۔ اے سیٹ کے کامیابی  تجربے سے
ہندوستان خلا میں خصوصی طورپر مارکرنے کی صلاحیت حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS