پیٹرول9پیسے اور ڈیزل8 پیسے ہوا سستا

0

نئی دہلی: پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی کمی ہوئی اور قومی راجدھانی دہلی میں پیٹرول 10 ہفتے اور
ڈیزل6 ہفتے سے زائد نچلی سطح پر آ گیاہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں
پیٹرول آج9 پیسے سستا ہوکر 73.27 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے، جو 11 نومبر 2019 کے بعد نچلی سطح پر ہے۔ یہاں ڈیزل کی
قیمت بھی8 پیسے کم ہو کر 66.28 روپے فی لیٹر رہ گئی۔ جو گزشتہ برس 19 دسمبر کے بعد کی نچلی سطح  ہے۔ کولکاتہ اور
ممبئی میں بھی پیٹرول 9۔ 9 پیسے کم ہوکر بالترتیب 75.90  روپے اور 78.88 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔ چینئی میں اس کی
قیمت 10 پیسے کم ہوکر 76.09 روپے فی لیٹر رہ گئی۔ ڈیزل کی قیمت کولکاتہ اورچینئی میں8 ۔ 8 پیسے کی کٹوتی کے ساتھ
بالترتیب 68.64 روپے اور 70.01روپے فی لیٹر رہی۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت9 پیسے گھٹ کر 69.47 روپے فی لیٹر پر
آگیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS