مکیش امبانی مسلسل 13 ویں سال ملک کے امیروں کی فہرست میں سب سے اوپر :امریکی میگزین فوربس

0

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ (آر آئی ایل)کے مالک مکیش امبانی’فوربس‘کی ہندوستانی امیروں کی فہرست میں مسلسل 13 ویں سال 2020 میں بھی 88.7 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ پہلے مقام پر قابض ہیں۔
امریکی میگزین فوربس کی جاری 100 سب سے امیر ہندوستانیوں کی فہرست میں مسٹر امبانی کے بعد دوسرے نمبر پر گوتم اڈانی ہیں۔  امبانی کے مقابلے میں حالانکہ گوتم اڈانی کی جائیداد کافی کم 25.7 ارب ڈالر ہی ہے۔
فہرست کے مطابق پہلے سو امیر ہندوستانیوں کے 2020 میں کل جائیداد 517.5 ارب ڈالر ہے۔یہ رقم پچھلے سال کی فہرست میں شامل امیروں سے 14 فیصد زیادہ ہے۔
ایچ سی ایل ٹیکنولوجی لیمیٹیڈ کے شیو ناڈار 20.4 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔
چوتھے مقام پر ڈی مارٹ کے مالک رادھا کرشن دمانی ہیں اور وہ 15.4 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں۔
امبانی کی ترقی عالمی وبا کووڈ -19 کے دور میں بھی نہیں رکی۔ آرآئی ایل کو وہ طے وقت سے پہلے قرض سے آزاد کرنے میں کامیاب رہے۔اس ہدف کو حاصل کرنے میں امبانی کےلئے جیو پلیٹ فارم سفید ہاتھی ثابت ہوا اور کمپنی میں فیس بک اور سلورلیک سمیت کئی بڑے مشہور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔ فی الحال ریلائنس اپنی ماتحت ریلائنس ریٹیل کے ذریعہ پیسہ بٹور رہی ہے اور ایک ماہ سے کم وقت میں آٹھ سرمایہ تجاویز 8.48 فیصد ایکویٹی بیچ کر 37 ہزار 810 کروڑ روپے جمع کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بحران میں امبانی کی دولت میں ہر گھنٹے 90 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ فوربس کی فہرست میں پانچواں مقام ہندوجا برادران کوملا ہے۔ان کی کل دولت 12.8 ارب ڈالر ہے۔ ہندوستان کے ویکسن کِنگ کے طورپر پہچان رکھنے والے سائرس پونا والا 11.5 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔
تعمیراتی شعبہ کی ہستی پالونجی مستری کو ساتواں مقام ملا ہے اور ان کے پاس 11.4 ارب ڈالر کی جائیداد ہے ۔ کوٹک مہندا بینک کے اودے کوٹک 11.3 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر اور گودریج فیملی 11 ارب ڈالر کے جائیداد کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔
فہرست میں دسواں نمبر اسٹیل شعبہ کے لکشمی متل کا ہے جن کے پاس 10.3 ارب ڈالر کی دولت ہے۔ اس سال فوربس فہرست میں شامل کئی نئے ناموں میں ریلیکسو فٹ ویئر کے رمیش کمار اور مکند لال دوا،جی آر ٹی جویلرس کے جی راجیندر اہم ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS