پٹودی کی عدالت نے مونو مانیسر کو چار دن کے لئے ہریانہ پولیس کی ریمانڈ پر بھیجا

0
مونو مانیسر کو چار دن کے لئے ہریانہ پولیس کی ریمانڈ پر بھیجا گیا
مونو مانیسر کو چار دن کے لئے ہریانہ پولیس کی ریمانڈ پر بھیجا گیا

گروگرام: راجستھان کی اجمیر جیل سے ہریانہ کے گروگرام لائے گئے مونو مانیسر کو پٹودی کی عدالت نے ہفتہ کے روز چار دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا۔

اس سے قبل ہریانہ پولیس نے آج ہی مونو کو راجستھان سے لے کر آئی اوراسے پٹودی کی عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیا۔ عدالت نے استغاثہ اور دفاع کے دلائل سننے کے بعد مونو کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ ہریانہ پولیس کو مونو گزشتہ فروری میں پٹودی میں درج قتل کی کوشش کے معاملے کے علاوہ گینگسٹر لارنس سے ویڈیو کال پر ہونے والی اس کی گفتگو کو لے کر مطلوب ہے۔ پولیس اب مونو سے پوچھ گچھ کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ناصر جنید قتل کیس میں مونو مانیسر راجستھان کی اجمیر جیل میں بند تھا اور اس کے ایک دیگر معاملے میں نامزد ہونے کی وجہ سے ہریانہ پولیس اسے آج ہی وہاں سے لے کر آئی تھی۔

مزید پڑھیں:

حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، پانچ ہزار راکٹ داغے، فلسطینی نوجوانوں نے استقبال کیا

اس کی یہ پیشی گروگرام کے پٹودی علاقے میں 7 فروری کو ہوئی فائرنگ سے متعلق درج مقدمے میں ہوئی۔ مونو کے خلاف اس معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS