حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، پانچ ہزار راکٹ داغے، فلسطینی نوجوانوں نے استقبال کیا

0
حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، پانچ ہزار راکٹ فائر داغے، فلسطینی نوجوانوں نے استقبال کیا
حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، پانچ ہزار راکٹ فائر داغے، فلسطینی نوجوانوں نے استقبال کیا

مقبوضہ بیت القدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے درجنوں شہری مارے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے موصولہ اطلاع کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے اور متعدد فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں، جہاں ان کی سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔ مجاہدین نے 35 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا ہے۔ حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں مسلسل اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں پر مظالم کا جواب ہے۔

دوسری جانب اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور اسرائیلی فوج نے حالت جنگ کا اعلان کردیا، جبکہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بھی بمباری کا فیصلہ کیا ہے۔

جانکاری کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی آبادیوں میں فلسطینی نوجوان حماس کے مجاہدین کا استقبال کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS