’’میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوں‘‘ وزیر اعظم مودی کا بیان

0
’’میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوں‘‘ وزیر اعظم مودی کا بیان۔۔۔ فائل تصویر
’’میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوں‘‘ وزیر اعظم مودی کا بیان۔۔۔ فائل تصویر

نئی دہلی: حماس نے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ کی پٹی سے  اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہفتہ کی علی الصبح اچانک اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد اسرائیل میں خطرے کے پیشِ نظر سائرن بج اٹھے۔

اس دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نریندر مودی نے ایکس پر لکھا “اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کی خبر سے حیران ہوں۔ ہمارے خیالات اور دعائیں حملے کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد حماس نے یہ حملہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS