مودی نے سیلاب متاثرآسام میں ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی

0

گوہاٹی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے وزیراعلی سربانند سونووال سے ریاست  میں عالمی وبا کووڈ 19 اور سیلاب کی صورتحال کے سلسلے میں معلومات حاصل کی اورانہیں مرکز کی جانب سے ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔
 سونووال نے ٹویٹ کیا ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح فون پرآسام میں سیلاب،کووڈ 19 اور باگجان گیس کنویں میں لگی آگ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی ۔مودی نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور یکجہتی ظاہر کی ۔وزیراعظم نے ریاست کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی‘‘۔
 موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں سیلاب سے دو مزید افراد کی موت ہوگئی ،جس سے قدرتی آفت میں اموات  کی تعداد 107 ہوگئی۔ ان میں سے سیلاب کی وجہ سے 81 افراد اور زمین کھسکنے سے 26  افراد کی موت ہو گئی ۔ریاست کے 33 اضلاع میں سے 26 اضلاع میں 27.64 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے مکانات کو نقصان پہنچا ،فصلیں تباہ ہوگئیں اور متعدد مقامات پر سڑکیں اور پل ٹوٹ گئے۔
حکومت کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ اس بارش کے موسم میں کانجیرنگا نیشنل پارک میں 108 جانوروں کی موت ہوگئی۔ ان میں نو گینڈے ،چارجنگلی بھینسے ،سات جنگلی سوار،دو بارہ سنگا اور 82 ہرن شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS