لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

    0

    ممبئی : کورونا وائرس کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو مختلف پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن اہلیان ممبئی کے لے یہ لاک ڈاؤن اس لحاظ سے باعث اطمنان رہا کہ اس دوران ممبئی میں ہونے والے جرائم کی شرح میں نمایاں طور پرکمی واقع ہوئی،جان و مال اورعزت وآبرو پر ہونے والے حملوں میں کمی کی وجہ سے یہاں کے شہریوں نے ایک راحت محسوس کی اوراطمینان کی سانس لی ہے۔
    ممبئی پولس کی جانب سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ممبئی کی سڑکوں پر ہونے والے جرائم کے بشمول دیگر مختلف جرائم میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔ سال گزشتہ ماہ اپریل و مئی میں جہاں قتل کی 27 وارداتیں ریکارڈ کی گئی تھیں وہ جاریہ سال کے ماہ اپریل و مئی میں 161 فیصد گھٹ کر 18 پرآگئی ہیں،جس میں صرف ایک خاتون کے قتل کا اندراج ہوا ہے۔ اسی طرح اقدامِ قتل کے 47 معاملات گھٹ کر  21 پر آگئے۔ اسی طرح شدید ذدکوب اور ایذارسانی کے معاملات بھی نصف حد تک کم ہو گئے۔ شہر میں عصمت دری کے روزانہ اوسطاً 3 واقعات کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔اور اس دوران عصمت دری کا دو دنوں میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
    شہر میں ہر ماہ  150 سے زائد چوری کے واقعات ریکارڈ ہوتے ہیں۔ اور کسی ایک ماہ میں تو یہ تعداد 200 تک پہنچ جاتی ہے۔  تاہم ، اپریل اور مئی میں مجموعی طور پر صرف 115 چوری کے مقدمات درج کیے گئے۔ گاڑیوں کی چوری بھی کم ہوگئی۔  دو ماہ کے دوران،بالترتیب 84 اور 58مجموعی طور پر 242 مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ ڈکیتی کا ایک مقدمہ اور تاوان کے آٹھ مقدمات درج ہوئے۔
     لیکن ماہ جون میں جب سے  لاک ڈاؤن میں نرمی اور چھوٹ دی گئی ہے،تب سے 13 افراد قتل کیےجا چکے ہیں پولیس ان 12 جرائم کو حل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس دوران ممبئی سے 235 گاڑیاں چوری ہوئیں۔اس میں  اشیائے ضروری اوردیگر لوازمات کے ساتھ ساتھ سبزیاں خریدنے باہرجانے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ان میں سے صرف 31 گاڑیوں کا سراغ پولیس لگا پائی ہے۔ اس دوران چوری کے 105 مقدمات درج ہوئے۔اسی طرح اس میں چھیڑچھاڑ کے 103 اور عصمت دری کے 46 واقعات ہوئے ہیں۔
     لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممبئی کے شہری گھرورں میں قید تھے،تو چوروں نے چوری کی طرف منہ موڑ لیا۔  یہی وجہ ہے کہ اپریل اورجون میں چوری کی کوئی اطلاع نہیں ملی،جب کہ مئی میں صرف ایک ہی چوری ککا اندارج کیا گیا تھا۔ماہ مئی میں درج کئے گئے 2532 جرائم میں سے 654 سڑک پر ہونے والے جرائم تھے ۔اسی طرح  ماہ اپریل میں درج 5703 معاملات میں سے  425 کا تعلق سڑکوں پر ہونے والےجرائم سے تھا۔ ماہ جون میں پولس نے سڑکوں پر ہونے والے 1020 جرائم کے بشمول 5797 مقدمات درج کیے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS