ڈی بروئن کے 4 گول سے مانچسٹر سٹی کی بڑی جیت

0

لندن (ایجنسیاں) : کیون ڈی بروئن کے چار گول کی بدولت مانچسٹر سٹی نے وولوز کو5-1سے شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل) فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کی امیدیں بڑھا دیں۔ بدھ کی دیر رات کھیلے گئے میچ میںبلجیئم کے اسٹرائیکر ڈی بروئن نے 24ویں منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔انہوں نے میچ کے ساتویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ 16ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول داغا۔ ہیٹ مکمل کرنے کے بعد میچ کے 60ویں منٹ میں ڈی بروئن نے اپنا چوتھا گول کیا۔ مانچسٹر سٹی کے لیے پانچواں گول رحیم اسٹرلنگ نے میچ کے 84ویں منٹ میں داغا۔ وولوز کی جانب سے واحد گول لینڈر ڈینڈورکر نے گیارہویں منٹ میں کیا۔ اس جیت نے سٹی کو اپنے قریبی حریف لیورپول پر تین پوائنٹس کی برتری حاصل دلا دی ہے۔ انہیں ٹائٹل جیتنے کے لیے آخری دو میچوں سے چار پوائنٹس درکار ہیں۔ ان کا لیور پول کے ساتھ سات گول کا فرق ہے اور ایسی صورت میں وہ تین پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود ٹائٹل جیت سکتے ہیں۔
لیگ کے دیگر میچوں میں چیلسی نے لیڈز کو3-0سے شکست دی جبکہ ایورٹن اور واٹفورڈ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS