22اکتوبر سے سنیماگھر اور تھیٹر کھولنے کافیصلہ

0

ممبئی (یواین آئی) : مہاراشٹرمیں ادھوٹھاکرے حکومت نے اسکولوں اور عبادت گاہوں کے ساتھ آج یہاں سینما گھر اور تھیٹر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر22 اکتوبرسے عمل درآمد ہوگا۔ ریاست میں سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ ٹھاکرے حکومت نے کورونا قوانین کے مطابق سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جوکہ گزشتہ 18مہینے سے بند ہیں۔


وزیراعلی ٹھاکرے کے علاوہ اجلاس میں کووڈ ٹاسک فورس اراکین،چیف سکریٹری سیتارام کنٹے ،ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے صحت عامہ ڈاکٹر پردیپ ویاس اور شیوسینا ایم پی سنجے راوت اور دیگر شامل رہے ۔ واضح رہے کہ ریاست میں 7اکتوبر سے تمام عبادت گاہیں کوویڈ19 کی شرائط کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری لہر کے بعد عبادت گاہیں بند کردی گئی تھیں۔وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اپنا خیال رکھیں اور کووڈ- 19کے متعلق احتیاط برتیں۔واضح رہے کہ بی جے پی ایک عرصہ سے مندرکھولنے کامطالبہ کرتی رہی ہے اور دھرنااور احتجاج کرتی رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS