مدھیہ پردیش :ایس ڈی ایم کولار نے 4 اسپتالوں پر کی کارروائی

0
Image: thefoodietime.com

بھوپال: (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایس ڈی ایم کولار نے 4 اسپتالوں پر کارروائی کرتے ہوئے سبھی دستاویزات ضبط کئے اور 2 اسپتالوں میں گڑبڑی پائے جانے پر سی ایم ایچ او کو اسپتالوں کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کی کارروائی کرنے کے لئے لکھا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ضلع کلکٹر اویناش لوانیا کو کچھ اسپتالوں کی جانب میں علاج کے لئے زیادہ بلنگ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی ۔ اس کے بعد ان کی ہدایت پر متعلقہ ایس ڈی ایم کو کل اسپتال کا اچانک معائنہ کرنے اور شکایت کی بنیاد پربل کی جانچ کرنے کے لئے کہا گیا۔
اس سلسلے میں کولار ایس ڈی ایم شتیج شرما نے گذشتہ روز دارالحکومت میں کولار کے رودرکشا ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کا معائنہ کیا،جس میں بادی النظر میں اسپتال میں داخل مریضوں سے حکومت کی مقرر کردہ شرحوں پر 40 فیصد سے زیادہ رقم وصول کی گئی تھی۔ اس اسپتال سے جن 4 مریضوں سے زیادہ رقم وصول کی گئی تھی انہیں رقم واپس دلائی گئی۔
اسی طرح ہوشنگ آباد روڈ پر واقع اوبنٹو اسپتال کی تفتیش کے بعد ایک شکایت کنندہ کو زائد وصولی گئی رقم واپس دلائی گئی۔ کولار واقع دیگر اسپتال بھاگوتی گوتم اور نرمانا سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں بھی شکایات کی جانچ کئےجانے کے لئے ایس ڈی ایم شتیج شرمانے دستاویزات ضبط کئے جب کہ زیادہ بلنگ اورشکایات میں زیادہ درست پائے جانے پر رودراکش اوراوبنٹو اسپتالوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے سی ایم ایچ او کو ہدایات دی گئیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS