دور اندیشانہ انتظامات کی اہمیت مصیبت کے وقت ہی سمجھ  میں آتی ہے: اکھلیش یادو

0

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور اندیشانہ انتظامات کی اہمیت مصیبت کے وقت ہی سمجھ میں آتی ہے، نام یا نمبر بدلنے پر بھی جن کی مدد ہوتی ہے اور جن کی زندگی بچتی ہے وہ ہمیشہ اس کے پیچھے کے اصل مقصد کو یاد کرتے ہیں۔
اکھلیش یادو نے اتوار کو دو ٹوئٹ کیے اور ساتھ میں ’لاک ڈاون میں نعمت ثابت ہو رہی 108 ایمبولنس سروس‘ کے عنوان والی خبر کا اسکرین شاٹ اور 108 ایمبولنس کی انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی کٹنگ بھی شیئر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’نرسیوا ہی نارائن سیوا‘ لکھا ہوا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ دوراندیشانہ انتظامات کی اہمیت مصیبت کے وقت ہی سمجھ میں آتی ہے، نام یا نمبر بدلنے پر بھی جن کی مدد ہوتی ہے اور جن کی زندگی بچتی ہے وہ ہمیشہ اس کے لئے پیچھے اصل مقصد کو یاد کرتے ہیں۔ ایسے عوامی فلاح و بہبود کے انتظامات کو دیکھ کر اپنے کاموں سے نہایت اطمینان ملتا ہے اور خوشی بھی۔

ایک اور ٹوئٹ میں اکھلیش یادو نے کہا کہ لاک ڈاون کے بڑھائے جانے کی منطقی مانگ، تب ہی بامعنی ثابت ہوگی جب کورونا کی مکمل جانچ پڑتال ہو اور صحت کارکنان 24 گھنٹے سیکورٹی اور عوام کو ضروری اشیا مل سکیں۔ نقدی کے مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے بینکوں کے ساتھ گاؤں محلے، کالونی سطح پر انتظامات کرنے ہوں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS