کورونا: تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور امریکہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں اضافہ

    0

    نئی دہلی: تھائی لینڈ میں کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘متاثرین کی تعداد 33 سے بڑھ کر 2551 ہوگئی ہے اور کمبوڈیا میں ایک غیر ملکی جوڑے کے کورونا سے متاثر ہونے سے مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار بڑھ کر 122 ہوگئی ہے۔ 
    تھائی لینڈ کے نیشنل کورونا وائرس کی ٹیم کے ترجمان تاویسین ویسانویوتھن نے اتوار کو بتایا کہ ’تھائی لینڈ میں آج 33 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ سبھی مرنے والے تھائی شہری تھے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1218 لوگ علاج کے بعد صحت مند ہوگئے ہیں۔ 
    ترجمان نے بتایا کہ تھائی نئے سال کے موقع پر منائے جانے والے سونگ کرن تیہوار سے متعلق تقریبات پورے ملک میں رد کر دیئے گئے ہیں۔ اس دوران سبھی مندر بند رہیں گے اور کوئی اجتماعی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
     کمبوڈیا سے موصول اطلاعات کے مطابق دارالحکومت نوم پنہ میں ایک غیر ملکی جوڑے میں کرونا انفیکشن پائے جانے کے بعد ملک میں متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر122 ہوگئی ہے۔ 
    وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راجدھانی کے ایک کیسینو میں کام کرنے والے 50سالہ کناڈائی مرد اور اس کی 24 سالہ ویتنامی بیوی میں کرونا وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے۔ جوڑے کو قرنطینہ میں  رکھا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS