اسرائیل سے مراکش کیلئے اپنی پہلی براہ راست فلائٹ سروس کا آغاز

0

تل ابیب:اسرائیل منگل سے مراکش کے لئے اپنی پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کرے گا۔
اسرائیل ایئر لائنزتل ابیب سےمراکش کے دارالحکومت رباط کیلئے  پرواز سروس شروع کرے گی۔ اسرائیلی ایئرلائن سروس نے آج یہ  اطلاع  دی ۔ ایئر لائنز نے اپنے بیان میں کہا ’’ایل الاسرائیل ایئر لائنز 22 دسمبر 2020 کو اسرائیل سے مراکش کے دارالحکومت رباط کے لئے اپنی پہلی تاریخی پرواز کا آغاز کرے گی۔ اس طیارے میں امریکہ اسرائیل کے مشترکہ وفد کے اراکین پرواز کریں گے۔‘‘
اسرائیل ائیر لائنز نے رواں ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ ایئر لائنز دونوں ممالک کے مابین تعلقات معمول پر لانے کے لئے ضروری حقوق حاصل کرنے کے بعد مراکش کے لئے براہ راست فلائٹ سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS