جے پی نڈا بی جے پی کے قومی صدر منتخب

0

نئی دہلی: بی جے پی کو جگت پرکاش نڈا پیر کی شکل میں نیا صدر مل گیا ہے۔ نڈا بی جے پی کے نئے قومی صدر منتخب کئے گئے ہیں۔
پارٹی کے الیکٹورل افسر رادھا موہن سنگھ نے نڈا کے بلامقابلہ صدر منتخب کئے جانے کااعلان کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے سب سے پہلے جے پی نڈا کو مبارکباد دی اور انہیں صدر کے دفترتک لیکر گئے۔ نڈا بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر تھے۔ وہ طالب علمی کی زندگی سے ہی سیاست میں رہے، اور مرکز میں وزیر بھی رہ چکے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS