ملک کی کئی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہوا

0

نئی دہلی:ملک میں  مسلسل پانچویں دن پٹرول کی قیمت آج تین ہفتے سے زیادہ کی نچلی سطح پر جب کہ ڈیزل  کی قیمت ڈھائی ہفتے کی  نچلی سطح پر آگئی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، راجدھانی دہلی میں پیٹرول 11 پیسے سستا ہوکر 74.98 روپے فی لیٹرہو گیا۔ یہ 29 دسمبر کے بعد کی سب سے نچلی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 19 پیسے کم ہوکر 68.26 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی جو 03 جنوری کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ کولکتہ میں بھی پٹرول 11 پیسے کم ہوکر 77.58 روپے فی لیٹر رہ گیا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 10 پیسے کی کمی کے ساتھ 80.58 روپے اور چنئی میں 12 پیسے کم ہوکر 77.89 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 19 پیسے کم ہوکر 70.62 روپے فی لیٹر رہی۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت  20-20 پیسے کی کمی کے ساتھ بالترتیب 71.57 روپے  چنی   ڈیزل کی قیمت 72.13 روپے فی لیٹر رہی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS