نربھیا معاملہ: پون کی عرضی خارج، نابالغ ہونے کا کیا تھا دعویٰ

0

نئی دہلی: نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل معاملے میں عدالتی چارہ جوءی بتک برقرار ہے۔ مجرم پون گپتا کی پھانسی سے بچنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگءی ہے۔ کیوں کہ آج بروز پیر سپریم کورٹ نے اس کے 16دسمبر 2012 کے واقعہ کے دن نابالغ ہونے کا  دعوی خارج کردیا ہے۔ جسٹس آر بھانومتی،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس معاملےمیں 19دسمبر 2019 کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پون کی عرضی خارج کردی۔ بینچ کی جانب سے جسٹس بھانومتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پون کے نابالغ ہونے کا دعوی نچلی عدالت اور ہائی کورٹ نے پہلے ہی خارج کردیا ہے اور اس دعوے  پر غور کرنے کی عرضی میں کوئی خاص بنیاد نظر نہیں آتی۔ اس سے پہلے عدالت نے دوپہر بعد تقریباً 45منٹ تک پون کے وکیل اے پی سنگھ اور استغاثہ فریق کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلے کےلئے ڈھائی بجے کاوقت مقرر کیا تھا،لیکن بینچ آدھے گھنٹے دیر سے بیٹھی اور اس نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پون کی خصوصی اجازت  عرضی خارج کردی۔ سماعت کےدوران بینچ  میں شامل تینوں ججوں نے پون کے وکیل سے کئی اہم سوال کئےتھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS