سی اے اے کے حوالے سے سبل اور سلمان خورشید کے بیان پر بی جے پی کے حوصلے بلند

0

چنڈی گڑھ: سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے مختلف رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر کپِل سبل اور سلمان خورشید نے سی اے اے کو سبھی ریاستوں میں نافذ کرنے کی حمایت کی ہے۔ اور پنجاب کیپٹن حکومت کی جانب سے سی اےاے کی مخالفت میں اسمبلی میں پاس قرار داد کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔کانگریس لیڈران کا یہ بیان اس لیے اہم ہے کیونکہ خود ان کی پارٹی سی اےاے کی مخالفت کر رہی ہے، اور سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ سی اےاے پارلیمنٹ سے پاس قانون ہے اور کوئی بھی ریاست اسے نافذ کرنے سے انکار نہیں کر سکتی۔ ساتھ ہی یہ غیر آئینی بھی ہوگا۔ سی اےاے ریاست کا نہیں بلکہ  سینٹرل لسٹ کا موضوع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو اسے آئین کی دفعہ 254 کے تحت نافذ کرنا ضروری ہے اور ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ سی اےا ے ملک کے کسی شہری کی شہریت چھیننے کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے پنجاب کی کیپٹن امریندر سنگھ حکومت کی جانب سے اسمبلی میں سی اےاے کی مخالفت میں پاس قراردار کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے  اسے ریاست کے عوامی جذبات کے ساتھ دھوکہ قرار دیا اور گورنر بی پی سنگھ بدنور سے اس پر غوروخوض نہ کرکے ریاستی حکومت کو آئین کی دفعہ 254 کے تحت اسے نافذ کرنے کی ہدایت جاری کرکے آئین کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS