جامعہ ملیہ میں 2ہفتے کا آن لائن ریفریشر کورس شروع

0
image:India mart

نئی دہلی (ایس این بی) یوجی سی-ایچ آر ڈی سی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے کمیوٹیشنل اور علم ریاضی میں 2ہفتے کا آن لائن ریفریشر کورس شروع کیاہے۔ جامعہ کی وائس چانسلر اور افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی پروفیسر نجمہ اختر نے ریفریشر کورس کے موضوع ’کمیوٹیشنل اور علم ریاضی‘ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوںنے موجودہ صورت حال میں حساب اور کمپیوٹر سائنس اور یوم زندگی میں ذہانت کے استعمال پر بھی زور دیا۔ ایچ آر ڈی سی کے ڈائریکٹر پروفیسر انیس الرحمن نے وائس چانسلر، شعبۂ ریاضی کے سربراہ پروفیسر ایوب خان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ سیشن کے دوران کمپیوٹر سائنس شعبہ کے کے صدر ایس ایم کے قادری، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس شعبہ کے فیکلٹی ممبر اور جامعہ کے دیگر شعبوں کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS