کورونا وائرس وبا: آن لائن طریق تعلیم سے 43 فیصد اساتذہ ناخوش

0
image:www.hindustantimes.com

’چلڈرن فرسٹ: جرنل آن چلڈرن لائکس‘میں شائع سروے کا دعویٰ
نئی دہلی (ایس این بی) :تقریباً 43فیصد اساتذہ نے کہا ہے کہ وہ عالمی وبار کورونا وائرس کے دوران آن لائن طریق تعلیم سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ ان میں سے 9فیصد نے تعلیم اس کے ذریعہ سے مکمل طور سے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایک سروے میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ دلی کمیشن فار پروڈیکشن آف چائلڈ رائٹس (ڈی سی پی سی آر) کے پہلے جریدے ’چلڈرن فرسٹ: جرنل آن چلڈرن لائکس‘میں شائع ایک آن لائن سروے میں کل 220اسکولی اساتذہ نے حصہ لیا۔ بیشتر اساتذہ (43) نے کہا کہ وہ لوگ آن لائن طریق تعلیم سے غیرمطمئن ہیں اور 9فیصد اساتذہ اس ذریعہ سے کسی بھی طرح خوش نہیں تھے۔ اساتذہ نے جن اہم ایشوز کی نشاندہی کی ہے، ان میں کورونا کے سبب طریق تعلیم کے آن لائن ہونے پر طلبا کی غیرموجودگی (14فیصد)، مخصوص ضرورت والے بچوں (21فیصد) اور طلبا کے ذریعہ اسائنمنٹ پورا نہ کرنا شامل ہیں۔
سروے میں حصہ لینے والے اساتذہ نے کہا کہ اسکولی تعلیم میں سرپرستوں کی شراکت داری ضروری ہوگئی ہے کیونکہ تبھی جاکر بچوں تک ان کی مستقل رسائی ہوگی اور وہ اس مدت کے دوران براہ راست شامل ہوسکتے ہیں۔ سروے کے مطابق طلبا نے کہا کہ وہ دوستوں سے ملنے اور لوگوں سے بات چیت کرنے ودیگر اسکولی سرگرمیوں سے محروم رہ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS