مشرقی یروشلم میں جھڑپوں میں 30 سے ​​زائد افراد زخمی

0
https://www.dw.com/

تل ابیب: (یو این آئی/ اسپوتنک) مشرقی یروشلم میں شیخ جراح کے قریب اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 30 سے ​​زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے دی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے اتوار کو شیخ جراح کے قریب فسادات کی اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ درجنوں پولیس اہلکار معمول کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس دوران کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ فلسطین ہلال احمر کے مطابق اتوار کو شیخ جراح میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین ڈاکٹروں، ایک صحافی اور دو غیر ملکی شہریوں سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک دوسرے واقعہ میں، فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 11 فلسطینی زخمی ہو ئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS