جنگ کا خوف : کینیڈا، آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں کی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنےکی ہدایت

0
BBC

لندن: (یواین آئی) یوکرین اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور جنگ کے پیش نظر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بیلجیئم، نیدرلینڈز، کینیڈا، ناروے، آسٹریلیا سمیت کئی دیگر ملکوں نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ یوکرین میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ یونیورسٹیز میں قیام کریں اور تعلیم پر توجہ دیں۔ صورتحال میں تبدیلی آئی تو وقت سے پہلے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع میں شدت آتی جارہی ہے جس کے بعد کئی ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا کہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS