بریلی:سڑک حادثے میں انتخابی اہلکار سمیت 3کی موت

0

بریلی:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی میر گنج علاقے میں خاتون انتخابی اہلکار کو بس نے کچل دیا وہیں حافظ گنج سڑک پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے بائیک سوار میاں۔بیوی کی موت ہوگئی۔ ایس ایس پی روہت سنگھ جسوان نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دیر شام ضلع کے راجندر پرساد ڈگری کالج میرگنج سے پولنگ پارٹیوں کے ساتھ جارہی آنگن واڑی خاتون انتخابی اہلکار بجنتی مالا(35) کو پولنگ پارٹی کو لے کر جارہی ایک بس سے کچل دیا۔ شدید طور سے زخمی خاتون کو میرگنج سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں بریلی ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے زخمی کو مردہ قرار دے دیا۔
چشم دیدوں کے مطابق میرگنج کے گاؤں چرئی دلپت پور میں پولنگ پارٹیوں کو کالج کے پیچھے والے گیٹ سے نکالا جارہا تھا۔ بیجتی بس میں بیٹھنے کے لئے جارہی تھی، گیٹ کے پاس دلدل ہونے سے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے بس کو نکالا ااس درمیان بس کی زد میں بجنتی شدید طور سے زخمی ہوگئی۔
ایک دوسرے واقعہ میں اتوار دیر شام کو قصبہ سینتھل باشندہ ندیم حسین(50) اپنی بیوی سبیحہ زیدی(48) کے ساتھ بائیک میں سینتھل جارہے تھے کہ جادوپور کی جانب سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے بائیک کو ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں ٹرک کے پہیے کے نیچے آنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS